لاہور ہائی کورٹ کا 1990ء سے 2001ء تک توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کاحکم

لاہور ہائی کورٹ کا 1990ء سے 2001ء تک توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کاحکم

لاہور :ہائی کورٹ نے 1990ء سے 2001ء تک کا توشہ خانے کا ریکارڈ پبلک کرنے کاحکم دے دیا۔

لاہو رہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی درخواست نمٹاتے ہوئے اپنے حکم میں کہا ہے کہ جس دوست ملک نے تحائف  اسکا نام اور تحائف کا سارا ریکارڈ پبلک کیا جائے۔ 

 عدالت  کے  حکم پر وفاقی حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ  ہم   اس فیصلے کے  خلاف اپیل  دائر کریں گے جس پر جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دیئے کہ فیصلے پر   اپیل کرنا  آپ کا  حق ہے، لیکن کوئی بھی شخص توشہ خانہ سے  بغیر قیمت کی ادائیگی کے کوئی تحفہ اپنے پاس نہیں رکھ سکتا اور نہ ہی اسے فروخت کر سکتا ہے ۔

 
 
 
 
 
 

مصنف کے بارے میں