مودی سرکار کے اکھنڈ بھارت کے خواب نے جنوبی ایشیا کاامن داؤپرلگادیا

11:34 AM, 22 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

ممبئی :مودی  سرکار چانکیہ کے اکھنڈ بھارت کی راہ پر گامزن ہے ،اکھنڈ بھارت کے خواب نے جنوبی ایشیا کاامن داؤپرلگادیا ۔

چال باز بھارتی حکومت  نے عیاری سے امریکی سینیٹ کو جال میں پھنسا لیا۔مظلومیت کا ڈھونگ رچا کر ارونا چل پردیش کے متنازعہ علاقوں پر بھارت کا حق تسلیم کروا لیا۔

 بھارت کے اقدام پر عالمی برادری پر سوال اٹھ گئے کہ کیا  وہ  بھارت کے ہمسایہ ممالک کے خلاف ایسے اقدامات پر ایکشن لیں گی؟ جنوبی ایشیا کے تمام ممالک ہندوستان کی اکھنڈ بھارتی عزائم سے نالاں دکھائی دیتے ہیں ۔ انتہا پسند ہندورہنما ماضی میں کئی بار اکھنڈ بھارت کا خواب پورا کرنے کے ارادے ظاہر کر چکے ہیں ۔ 2022میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت نے اکھنڈ بھارت کا خواب طاقت کے زور پر پورا کرنے کا اعلان کیا۔

  2022میں سوامی روندرا پوری نے کہا کہ”ستاروں کی چال کے مطابق اکھنڈ بھارت کا خواب اگلے 20سے25سال میں پورا ہونے کا امکان ہے“2020میں بی جے پی رہنماروندرا فد نویس نے اعلان کیا تھا کہ کراچی جلد بھارت کا حصہ بن جائے گا۔ 
 
 
واضح رہے کہ پاکستان، نیپال، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ بھارت کے 22علاقائی تنازعات ہیں۔  

مزیدخبریں