لاہور :تحریک انصاف کومینار پاکستان پرجلسے کی مشروط اجازت مل گئی

11:27 AM, 22 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور :تحریک انصاف کومینار پاکستان پرجلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے  پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا  ہے ، پارٹی رہماؤں  سے حلف لینے کے بعد اجازت دی گئی ۔ سیکورٹی کی ذمہ دار جلسہ انتظامیہ ہو گی۔ 

جلسے میں عدلیہ اور اداروں کیخلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔جلسے کیلئے کسی بھی جگہ کوئی استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے۔

مزیدخبریں