لاہور :تحریک انصاف کومینار پاکستان پرجلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، پارٹی رہماؤں سے حلف لینے کے بعد اجازت دی گئی ۔ سیکورٹی کی ذمہ دار جلسہ انتظامیہ ہو گی۔
جلسے میں عدلیہ اور اداروں کیخلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔جلسے کیلئے کسی بھی جگہ کوئی استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے۔