کراچی: بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے نام پر منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے ۔میٹرویل اور سائٹ ایریا کے لوگوں کو دھوکا دےکر لاکھوں روپے بٹور لئے گئے ۔
اسحاق نامی شخص نے 25 سے زائد لوگوں کے اکاؤنٹ کھلوا کر کروڑوں روپے کی ٹرانزکشنز کر ڈالیں۔مرکزی کردار ملزم اسحاق کا ویڈیو بیان نیو نیوز نے حاصل کر لیا ،متاثر ین کا کہنا ہے ہمیں اسحاق نامی شخص نے بی آئی ایس پی کے پانچ پانچ ہزار روپے دئیےتھے۔اکاؤنٹس سے اضافی پیسوں کی منتقلی کا علم نہیں ،بینکوں سے فون آیا تو پتہ چلا۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ فراڈ لؤکےنے والی ملزم لوگوں کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ترغیب دے رہا ہے۔