اسلام آباد :ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے پر ،چیف الیکشن نے پی ٹی آئی کی بینک اکاونٹ تفصیلات فراہمی کی درخواست مسترد کردی ۔
پی ٹی آئی اکاونٹ تفصیلات بارے درخواست پر چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ سنادیا۔انہوں نے پی ٹی آئی کے وکلاء کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی جانب سے بینک اکاونٹ تفصیلات فراہمی کی درخواست مسترد کردی۔
الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی ۔