وفاقی حکومت کاسی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کاسی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے صنعتی ترقی کے لیے سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی کابینہ نے چین کے ساتھ صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے  سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کی منظوری دے دی ، پاکستان اور چین کے درمیان 3 سالہ صنعتی تعاون کا معاہدہ ہوگا، صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ اور اے ایف ٹی سی یو کا معاہدہ کیا جائے گا ، تعاون کی یادداشت کے تحت حکومتی افسران اور سی پیک سے متعلقہ ورک فورس چین جائے گی۔


وزارت خارجہ اور وزارت قانون نے  جانب سے مشترکہ طور پر ڈرافٹ معاہدے کی تائید کی گئی ہے ،معاہدے کے تحت پاکستانی سی پیک ورک فورس کی استعدادکارمیں اضافہ اوراسکل ڈیولپمنٹ کی جائے گی ،پاکستانی حکام کو چین کے کامیاب صنعتی ماڈل سے متعلق ٹریننگ دی جائے گی،۔

واضح رہے کہ پاکستان اور چین کا صنعتی تعاون کا معاہدہ 2025 تک موثر رہے گا جس میں مزید توسیع بھی ہوسکے گی۔

 
 
 
 

مصنف کے بارے میں