تحریک عدم اعتماد، وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا 

11:41 PM, 22 Mar, 2022

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلالیا۔ اجلاس کل بنی گالا میں ہوگا۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاق وزرا ، ارکان اسمبلی اور دیگر پارٹی رہنماشریک ہوں گے۔ 

اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال ،تحریک عدم اعتماد اور منحرف ارکان کے بارےمیں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو اتحادی جماعتوں سے رابطوں اور تحریک عدم  اعتماد کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔اجلاس میں پی ٹی آئی کا 27 مارچ کے جلسے پر بھی گفتگو ہوگی۔

مزیدخبریں