اسلام آباد: تحریک انصاف کے باغی رکن قومی اسمبلی باسط بخاری نے وزیراعظم عمران خان سے سوالات پوچھ لیے۔کہتے ہیں کرپشن کے بارے میں سوالات کا جواب دیں تو میں مانوں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے باسط بخاری نے کہا کہ میں آج خان صاحب سے سوالات کرتا ہوں وہ ان کا جواب دیں۔ میرا پہلا سوال ہے کہ کیا ان کو اس بات کا نہیں پتا تھا کہ جو وزیراعظم ہاؤس سے پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ کی ہدایات آتی تھیں اور پھر پیسوں کا لین دین ہوتا تھا؟
میرا دوسرا سوال ہے کہ عثمان بزدار ، ان کے بھائیوں ،ان کے سسر نے جو ٹرانسفر پوسٹنگ سے پیسہ کمایا ہے کیا انہیں نہیں پتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عثمان بزدار کے رشتہ داروں نے ایس ایچ او تک کے ٹرانسفر پوسٹنگ پر بھی پیسے بنائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا تیسرا سوال ہے کہ سعودی عرب سے جو گھڑی ملی تھی وہ گھڑی کہاں گئی اور اسے مارکیٹ میں فروخت کیا گیا کیا خان صاحب کو اس کا پتا نہیں؟
رکن قومی اسمبلی باسط بخاری نے کہا کہ ان سوالات کا جواب حلف کے ساتھ ٹی وی پر دیں تو مانوں گا ۔