تحریک انصاف کی باغی رکن وجیہہ قمر نے قرآن پر حلف دیکر کیا کہا ؟اہم انکشاف

Wajih qamar, PTI

اسلام آباد:تحریک انصاف کی باغی رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے قرآن پر حلف دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی سے کوئی رقم نہیں لی ۔

باغی رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مجبور ہو کر میں قرآن لے کر آئی ہوں ،اور آج عوام کے سامنے حلفاََ یہ کہتی ہوں کلمہ پڑھ کر یہ کہتی ہوں کہ مجھ پر جو الزامات لگائے جا رہے ہیں کہ میں نے کسی عہدے کیلئے ،پیسوں کی لالچ میں ضمیر بیچ دیا تو یہ جھوٹ ہے ۔

انہوں نے کہا ایک روپیہ کیا کھربوں اربوں بھی حرام ہیں ،لیکن جو کچھ ہو رہا ہے افسوسناک ہے ,وجیہہ قمر    نے کہا کہ ارکان کے گھروں پر حملے کیے گئے اور باپ دادا تک پہنچ گئے ، ریاست مدینہ کیا تقریریں کرنے یا ہاتھ میں تسبیح سے بن جاتی ہے؟ یہ سب عوام کو پاگل بنانے کیلئے ایک ڈھونگ تھا، صرف سلیکٹڈ احتساب کیا گیا اور مخالفین کو نشانہ بنایا گیا۔

رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر کا کہنا تھا کہ میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر اپنے متعلق بات کرسکتی ہوں تو کیا عمران خان کرسکتے ہیں؟ ان کے ارد گرد لوگ کرپشن میں ملوث نہیں؟ یہ کہہ سکتے ہیں  جو گھڑی سعودیہ سے تحفہ ملی وہ انہوں نے بازار میں نہیں بیچ دی؟

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھاکہ ابھی تو میں نے پارٹی چھوڑی نہیں ابھی تو پارٹی کا حصہ ہوں اور یہ حالات ہیں، میں بھی حسینیت کی راہ پر ہوں، ڈی سیٹ کرنے کی دھمکی سے ہماری آواز نہیں دبائی جاسکتی، امید ہے عدلیہ ہمارے حق میں فیصلہ دے گی۔