شہباز شریف کی سردار اختر مینگل سے اہم ملاقات 

09:05 PM, 22 Mar, 2022

پشاور:سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل  کی  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی جس میں  تحریک عدم اعتماد اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں سربراہ بی این پی سر دار اختر مینگل کی شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی ،ملاقات کے دوران وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد  اور تازہ ترین ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس سے قبل  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ‘ ڈاکٹر غفور بلوچ ‘ واجہ حمل بلوچ اور ثنائ بلوچ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ہیں۔

مزیدخبریں