مادھوری ڈکشت کرائے گھر میں منتقل ،اچانک ایسا کیا ہوا ؟

07:23 PM, 22 Mar, 2022

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشت ممبئی میں کرائے کے گھر میں منتقل ہو گئیں لیکن یہاںحیران کن بات یہ ہے کہ اس گھر کا کرایہ 12 لاکھ روپے ماہانہ ہے ۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کروڑوں دلوں کی دھڑکن مادھوری ڈکشت اور ان کے شوہر نے ممبئی شہر میں انتہائی قیمتی 12 لاکھ روپے ماہانہ پر کرایہ کا گھر لے لیا ،دونوں اس نئے گھر میں منتقل بھی ہوگئے ہیں ۔

لیز پر حاصل کردہ اس گھر کا ماہانہ کرایہ ساڑھے بارہ لاکھ بھارتی روپے ہے۔ اور یہ گھر ایک بلند عمارت کی 29ویں منزل پر ہے اور اس کا کارپیٹ ایریا لگ بھگ 5500 اسکوائر فٹ ہے۔

یاد رہے کہ مادھوری ڈکشٹ ان دنوں نیٹ فلیکس کی ایک ویب سیریز ’دی فیم گیم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آرہی ہیں اور اس سیریز کو ناظرین میں کافی اچھا رسپانس مل رہا ہے۔

مزیدخبریں