لاہور:وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا جس روز بھی عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوگی عمران خان کو ہی کامیابی ملے گی ،کیونکہ وزیر اعظم عمران خان ہی ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر بے باکی سے قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں ۔
اسد عمر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ہی تحریک عدم اعتماد میں کامیابی ملے گی ،جس طرح عمران خان ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر بے باکی سے قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں کسی صورت ملکی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔
انہوں نے کہا پاکستان کو خود دار ملک بنا کر دم لینگے ،جن کی جائیدادیں اور مفادات باہر ہوں وہ کیا خودداری کے ساتھ ملک کی قیادت نہیں کرسکتے ،ایسے لوگ مسلمانوں کا مقدمہ کا کیا خاک لڑیں گے ۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا عمران خان نے دنیا کےدوہرےمعیار کی کھل کر نشاندہی کردی اور دنیا بھر میں دلیری سےمسلم امہ کا مقدمہ لڑرہے ہیں۔