ایسی حکومت میں رہنے کا کیا فائدہ جس کا وزیر اعظم بے اختیار ہو ،اپوزیشن سے ہم آہنگی ہے: خالد صدیقی

06:17 PM, 22 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا ایم کیو ایم کے حوالے سے مطمئن نہیں مکمل مطمئن ہوں ۔ایک دو روز میں اعلان کردینگے ۔ خالد مقبول صدیقی بولے ایسی حکومت میں رہنے کا کیا فائدہ جس کا وزیراعظم بے اختیار ہو۔ 

مولانا فضل الرحمن اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے درمیان بہادر آباد مرکز میں ملاقات ہوئی ۔ ایم کیو ایم نے مولانا فضل الرحمن کو یقین دلایا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ 

میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن کاکہناتھاکہ اج پوری قوم کو امتحان میں ڈالا گیا ہے۔  موجود حالات میں کون بدبخت ملک کا بیڑا غرق کرنے میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ھمارے پاس خادم ہیں  ٹائیگر نہیں ہیں۔ 

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ ھم آہنگی نہیں بھر پور ھم آہنگی پائی جاتی ہے ۔ عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی یقینی ہے دو میں ایک فیصلہ ہوگیا حلیف ساتھ نہیں رہے جلسوں میں استعمال ہونے والی زبان کسی شریف آدمی کی نہیں ھوسکتی جن امر بالمعروف بولنا نہیں آتا ان سے کیا کہیں شرم تم کو مگر نہیں آتی۔ 

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کے مطابق حکومت میں رہنے کا کیا فائدہ جس کا وزیراعظم بے اختیار ہو ۔  موجودہ حالات پر بہت زیادہ ھمارے درمیان ھم آہنگی پائی جاتی ہے ۔ 

مزیدخبریں