مکۃ المکرمہ (جانب منزل نیوز) دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خوشخبری ہے۔ مسجد الحرام میں دوبارہ سے اعتکاف کی اجازت دے دی گئی ہے۔
سعودی وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مسجد الحرام میں دو سال بعد رمضان المبارک میں اعتکاف کی اجازت دے دی گئی ہے۔
اعتکاف کے حوالے سے رجسٹریشن جلد ہی جنرل پریزیڈینسی کی ویب سائٹ پر کرائی جا سکے گی ۔