ق لیگ اور ایم کیو ایم کی اپوزیشن میں شمولیت کا اعلان کب ہوگا ؟بڑ ی خبر آگئی 

04:33 PM, 22 Mar, 2022

کراچی :تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی ق لیگ اور ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدہ ہوکر اپوزیشن میں شمولیت کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی ،مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ 23 اور24 مارچ کے بعد ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت سےالگ ہوکر اپوزیشن میں آنےکا اعلان کریں گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سیاسی پیشگوئیاں کرنے والے منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دن پورے ہو چکے ہیں اب وہ جیل جانے کی تیاریاں کریں ،انہوں نے کہا یہ بھی ممکن ہے کہ 28 مارچ سے قبل ہی عمران خان حکومت کا خاتمہ ہو جائے ۔

پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل یا خیرپور سینٹرل جیل میں رکھا جائے گا، ہوسکتا ہے کہ عدم اعتماد کے بعد نگراں حکومت بنے۔

منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف وزیراعظم ہونگے اور پھر عام انتخابات کرائے جائیں گے۔

مزیدخبریں