موسوی کا معافی نامہ عمران خان کیخلاف چارج شیٹ ہے: مریم نواز 

04:19 PM, 22 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے ۔ 

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان 65 ملین پاونڈز خرچ کرکے نوازشریف کے خلاف 65 روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔ نواز شریف کو تو اللّہ نے سرخرو کر دیا مگر موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے-

انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے کہا کہ اس کو بتانا ہو گا کہ قوم کا پیسہ اپنے انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے پر بہانے کا اختیار اسکو کس نے دیا؟۔

مزیدخبریں