لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کرنے اور جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے گواہان سے بیانات پر جرح مکمل کرنے کے بعد کیس کی مزید سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ سیالکوٹ کیس کی کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی گئی ،انسداددہشت گردی عدالت میں تین گواہان سے بیانات پر جرح مکمل کر لی ،ملزمان کے وکلاء نے گواہان سے بیانات پر جرح کی ،عدالت نے مزید سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس سیالکوٹ میں تھانہ اگوکی کے علاقہ وزیر آباد روڈ پر واقع نجی فیکٹری کے غیر ملکی مینجر کو ملازمین نے توہین مذہب کے الزام میں قتل کرکے لاش جلادی تھی جس کا مقدمہ تھانہ اگوکی میں درج کیا گیا تھا ۔