لاہور: پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والے ترک سیریل’ ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ ایسرابیلجک کا نیا ٹی وی اشتہار پاکستانی مداحوں سے ہضم نہ ہو سکا ۔
ترک اداکارہ کو انسٹاگرام پرفالوکرنے والے پاکستانی مداح اکثروبیشتر انہیں اخلاقیات کا درس دیتے ہوئے لباس اوراسٹائلنگ پر نہ صرف مایوس نظر آتے ہیں بلکہ شدید تنقید کرتے بھی پائے جاتے ہیں تاہم اس نئے اشتہار کو مداحوں کیلئے ہضم کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
پاکستانی مداح ترک اداکارہ ایسرا بیلجک کو کو حلیمہ سلطان یا مشرقی روپ میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں تاہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں اداکارہ کا ہر اقدام قابل تنقید شمار ہوتا ہے ۔
واضح رہے کہ تُرک اداکارہ نے حال ہی میں زیرجامہ کی مشہور برانڈ ’وکٹوریہ سیکرٹ‘ کے اشتہار میں کام کیا ہے جس کے سامنے آنے کے بعد ان کے انسٹاگرام پرپاکستانی مداح مایوسی اور پریشانی کا شکار ہیں اور اپنی پسندیدہ ترک اداکارہ ’حلیمہ سلطان‘ کا یہ روپ ان کیلئے ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔