لاہور: چینی کمپنی ’ٹینسنٹ‘ کی موبائل فون ایکشن گیم ’پب جی‘ نے اپنے کریکٹرز میں معروف پاکستانی اداکار عمران عباس جیسا دکھنے والا کریکٹر بھی شامل کر لیا۔
اداکار عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ کسی نے مجھے پب جی کا یہ نیا کریکٹر بھیجا ہے (تاہم میں اس بارے زیادہ نہیں جانتا) اس میں نہ صرف چہرہ بلکہ لباس بھی ہوبہو ایک جیسے لگتے ہیں، آپ لوگ کیا کہتے ہیں؟ جس کے بعد اداکار کے مداحوں نے بھی ویڈیو پر اپنی رائے دی۔
عمران عباس کی ویڈیو پر نہ صرف پب جی کھیلنے والے بلکہ دیگر مداحوں نے بھی خوب تعریف کی۔