مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے او آئی سی اجلاس کے مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی امت مسلمہ کی وحدت اور اخوت و بھائی چارے کی روشن علامت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لیگی صدر نے کہا کہ ’اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزراء خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے معزز مہمانوں کو پاکستان کے عوام، پارلیمنٹ اور تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اہل وسہلا مرحبا کہتے ہیں۔ 'او آئی سی' امت مسلمہ کی وحدت، اخوت و بھائی چارے کی روشن اسلامی قدر کی علامت ہے۔‘
یہ اسلامی دنیا کے عوام کی امنگوں، آرزوؤں اور مفادات کی امین ہے۔ امہ پرامید ہےکہ یہ ادارہ ان کے مفادات و حقوق کے تحفظ اور فلسطین، جموں و کشمیر سمیت دنیا بھرمیں ستائےجانے والےمسلمانوں کے لئے دفاعی حصار ثابت ہوگا۔ ہم آپ کی کامیابی اور پرلطف قیام کے لئے دعا گو ہیں۔ #OICInPakistan
— Shehbaz Digital Media (@ShehbazDigital) March 22, 2022
شہباز شریف نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنا پیغام دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’یہ اسلامی دنیا کے عوام کی امنگوں، آرزوؤں اور مفادات کی امین ہے۔ امہ پرامید ہےکہ یہ ادارہ ان کے مفادات و حقوق کے تحفظ اور فلسطین، جموں و کشمیر سمیت دنیا بھرمیں ستائےجانے والےمسلمانوں کے لئے دفاعی حصار ثابت ہوگا۔ ہم آپ کی کامیابی اور پرلطف قیام کے لئے دعا گو ہیں۔ ‘