کینبرا: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر کین رچرڈسن انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہو گئے ہیں اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ کین رچرڈسن ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں جس کے باعث وہ دورہ پاکستان جاری نہیں رکھ سکیں گے۔
آسٹریلین کرکٹ حکام نے رچرڈسن کی جگہ بائیں ہاتھ کے باؤلر بین ڈارشیوس کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے جبکہ آسٹریلین ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ رچرڈسن کے بغیر بھی پاکستان سے مقابلے کیلئے آسٹریلین ٹیم بہترین ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے خلاف وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے کے منتظر ہیں، 50 اوورز کے ورلڈکپ کیلئے ٹیم کمبی نیشن بنانے کیلئے کام کریں گے، پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے اور سیریز میں اس کیساتھ سخت مقابلہ ہو گا۔
آسٹریلین فاسٹ باؤلر رچرڈسن دورہ پاکستان سے باہر ہو گئے
11:28 AM, 22 Mar, 2022