ممبئی: بھارتی تامل انڈسٹری کی مشہوراداکارہ 26 سالہ ڈولی ڈی کروزکار حادثے میں چل بسیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کی تیلگو اداکارہ دوست کے ساتھ گھر واپسی کے دوران کار حادثے کا شکار ہو ئیں تاہم انہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
گائیتری کے نام سے شہرت پانے والی ڈولی ڈی کروز نے اپنے یوٹیوب چینل جلسا رائیڈو اور انسٹاگرام پر اپنی دلکش پوسٹس سے مداحوں میں خوب مقبولیت حاصل کی۔