لاہور: پاکستان ریلوے کی جانب سے اپنے سابق ملازمین کے لئے پینشنز کا معاملہ ابھی تک نہ حل ہو سکا، بزرگ شہری بنکوں کے چکر لگا لگا کر تھک گئے۔
ریلوے سابق ملازمین کا کہنا ہے ہر ماہ ان کے ساتھ ایسے ہی وعدے کئے جاتے ہیں لیکن کوئی وعدہ وفا نہیں ہوتا۔ بزرگ پینشنرز کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ساری زندگی ریلوے کو دے دی اور اب امید تھی کہ پینشنز کے ذریعے آرام سے اپنی زندگی بسر کریں گے لیکن یہ بھی ممکن نہ ہوا۔خواتین پینشنرز کا کہناہے گھر کا گزارہ صرف پینشن سے ہی ہوتا ہے اور وہ ابھی تک نہیں ملی۔
دوسری جانب ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے ریلوے نے اپنے بیشتر پینشنرز کی پینشن کلئیر کردی ہے۔