واشنگٹن: سابق افغان وزیرخزانہ خالد پائندہ امریکہ میں ٹیکسی ڈرائیور بن گئے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے سابق وزیرخزانہ خالد پائندہ امریکہ کی ریاست واشنگٹن میں آن لائن کیب سروس کی ٹیکسی چلانے لگے۔
خالد پائندہ کے مطابق انہوں نے اپنا اوراپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لئے ٹیکسی چلانے کا فیصلہ کیا ، انکا کہنا تھا کہ روزانہ 6 گھنٹے کام کر کے 150ڈالرزتک کمائی ہوجاتی ہے۔
سابق افغان وزیرخزانہ نے اپنے ملک کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی موجودہ خستہ حالی کا ذمہ دار امریکہ ہے، امریکی انخلا نے افغان طالبان کوافغانستان میں اقتدارسنبھالنے کا موقع فراہم کیا۔
واضح رہے خالد پائندہ سابق افغان صدر اشرف غنی کے دور حکومت میں بطور وزیر خزانہ فرائض انجام دیتے رہے تاہم طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد انہوں نے عہدہ سے استعفی ٰ دیا اور امریکہ منتقل ہو گئے ۔