لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی اچانک طبیعت ناساز ہو گئی جس کے باعث سوات گراسی گراؤنڈ میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماءاور رکن پنجاب اسمبلی حناءپرویز بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز کی ناساز طبیعت کے حوالے سے بتایا۔
حناءپرویز بٹ نے بتایا کہ مریم نواز شریف کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی جس کے باعث سوات گراسی گراؤنڈ میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے، مریم نواز کی صحت و تندرستی کیلئے دعاگو ہیں۔
Due to sudden illness of Vice President PMLN Maryam Nawaz Sharif. The rally in Swat Grassy Ground which had to be held today has been postponed.
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) March 22, 2022
Praying for the good health and wellness of Maryam BB ????????
د وسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مریم نواز کو تیز بخار کے باعث ڈاکٹرز نے سفر سے منع کیا ہے، خیبرپختونخوا خاص طور پر اہل سوات سے معذرت خواہ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور 22 مارچ کو انہیں سوات کے دورے کے موقع پر گراسی گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنا تھا۔