لاہور: حکومت پنجاب نے محمد عامر نذیر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی، میاں جمیل احمد کو سیکرٹری کالونی بورڈ آف ریونیو تعینات کرتے ہوئے تقرریوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے متعدد افسران کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق محمد عامر نذیر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی تعینات کیا گیا ہے اور میاں جمیل احمد کو سیکرٹری کالونی بورڈ آف ریونیو مقرر کیا گیا ہے جبکہ روبینہ کوثر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولپور کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سید اسد رضا کاظمی کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ پراسیکیوشن اوربشری نصیر اور فہد انیس قریشی کو ایل ڈی اے سے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔