اندرون سندھ میں کم سن طالبہ سے کئی ماہ زیادتی کا انکشاف ، بااثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

08:02 PM, 22 Mar, 2021

کراچی:  صوبہ سندھ کے علاقے خیر پور میں بااثر سفاک ملزمان کی جانب سے طالبہ کو کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنانے اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے تین لاکھ روپے ہتھیانے کا انکشاف ہوا ہے، ایس ایس پی نے علاقہ پولیس کو ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے علاقے خیر پور میں سفاک ملزمان کم عمر طالبہ سے  کئی ماہ تک زیادتی کرتے رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کے بااثر افراد مذکورہ طالبہ کو اغوا کر کے ویرانے میں لے گئے اورزیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران طالبہ کی ویڈیو بھی بنائی۔ ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر اس نے واقعے کے بارے میں کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کر دیں گے جس سے تمہاری اور تمہارے خاندان کی بدنامی ہو گی۔ 

تھانہ بی سیکشن پولیس کا کہنا ہے کہ بااثر ملزمان کی جانب سے  طالبہ سے زیادتی  اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کئے جانے کا علم ہوا ہے۔ ملزمان طالبہ کو ویڈیو دکھا کر بلیک میل کرتے اور طالبہ گھر والوں سے چوری چھپے ان کو پیسے دیتی رہی  لیکن پھر جب متاثرہ لڑکی نے پیسوں دینے سے انکار کیا تو ملزمان نے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا جس پر بچی نے اپنی والدہ کو تمام واقعے سے آگاہ کر دیا۔ 

ذرائع کے مطابق  ایس ایس پی نے فوری طور پر علاقہ پولیس کو ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے اٰندراج کے بعد طالبہ کا میڈیکل کروایا جائے گا اور اس کے بعد ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں