لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کی والدہ انتقال کر گئی ہیں جن کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے ویلنشیا ٹاﺅن میں ادا کی جائے گی، اظہر علی نے مداحوں سے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا ’میری والدہ آج سہ پہر انتقال کر گئیں، انا للہ وانا علیہ راجعون۔۔۔ جلد ہی آپ کو جنازے سے متعلق معلومات فراہم کر دی جائیں گی لیکن برائے مہربانی جنازے میں شرکت کے بعد کوویڈ 19 ایس او پیز پر عمل ضرور کریں، برائے مہربانی میری والدہ کی مغفرت کیلئے بھی دعا کریں۔‘
اظہر علی نے اپنی پہلی ٹویٹ کے کچھ ہی دیر بعد دوسری ٹویٹ میں نماز جنازہ سے متعلق بھی بتایا اور لکھا ’میری پیاری والدہ کی نماز جنازہ رات 10 بجے ویلنشیا ٹاﺅن بی بلاک مین پارک کے قریب ادا کی جائے گی۔ برائے مہربانی اس دوران کورونا وائرس کیلئے وضع کردہ ایس او پیز اور سماجی فاصلے کا خیال ضرور رکھیں۔‘