اداکارہ آمنہ الیاس بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئیں

05:48 PM, 22 Mar, 2021

کراچی ، پاکستان کی معروف ماڈل وایکٹریس آمنہ الیاس بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اپنی بیماری کے بارے آگاہ کیا ۔ 

 کورونا وائرس کو پھیلاؤ سے روکنے کے لئےاحتیاطی تدابیر کے باوجود کہیں نہ کہیں بداحتیاطی ہورہی ہے ۔جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے مرض میں مبتلاافراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ 

ایسا ہی کچھ پاکستان کی معروف اداکارہ وماڈل آمنہ الیاس کے ساتھ بھی ہوا ۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے نام پیغام میں بتایا کہ وہ کورونا وائرس کے مرض کا شکار ہوچکی ہیں اور انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے ۔ 

آمنہ الیاس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں لکھا کہ ان کا کووڈ19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔ میں ان تمام لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ جو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملے یا میرے قریب رہے وہ بھی ٹیسٹ کروا لیں۔'

دوسری طرف آمنہ الیاس کی طرف سے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع کے بعد ان کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی طرف سے ان کی جلد صحت یابی کی دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

  
 

مزیدخبریں