خدا پر توکل کیا جائے تو بڑے سے بڑا مسئلہ بھی حل ہوجاتا ہے ‘ نعمان اعجاز

01:50 PM, 22 Mar, 2020

لاہور: اداکار نعمان اعجاز نے کہاکہ خدا پر توکل کیا  جائے تو بڑے سے بڑا مسئلہ بھی حل ہوجاتا ہے ،سب کا احترام کرتا ہوں اور محبتیں بانٹتا ہوں اور اس کے بدلے میں مجھے بھی عزت و احترام اور محبت ہی ملتی ہے ۔ 

نعمان اعجاز نے کہا کہ فنکار بڑا حساس ہوتا ہے اس لئے وہ اپنے معاشرے میں رونما ہونے والے واقعات پر گہری نظر رکھتا ہے ۔ میں جیسا ٹی وی پر نظر آتا ہوں عام زندگی میںبھی ایسا ہی ہوں ۔

دوسروں کا بے حد احترام کرتا ہوں ،کوشش ہوتی ہے کہ ہر شخص سے خلوص اور محبت سے پیش آﺅں اور بدلے میں میرے ساتھ بھی اچھا سلوک ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی طرف سے نیک نیتی کے ساتھ پوری کوشش کرنی چاہی اس کے بعد سب کچھ خدا کی ذات پر چھوڑ کر توکل کرنا چاہیے ۔ اللہ تعالیٰ کی ذات پر پر توکل کرنے سے بڑے سے بڑا مسئلہ حل ہو جاتا ہے ۔

مزیدخبریں