کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیا جائے ،پھیلاﺅ کو روکنے کا واحد حل حفاظتی تدابیر ہیں‘ ریشم

01:48 PM, 22 Mar, 2020

لاہور: نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیا جائے اور اس کے پھیلاﺅ کو روکنے کا واحد حل حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے ، ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں اور یہ ایسی جنگ ہے جس میں ہمیں بندوق اٹھا کر سرحدوں کی طرف جانے کی بجائے گھر میں بیٹھ کر مقابلہ کرنا ہے ۔

ریشم نے کہا کہ اٹلی جیسے ملک میں اس وباءکے قابو سے باہر ہونے کی وجہ سے حفاظتی تدابیر پر بروقت عمل نہ کرنا تھا ۔ ہمارے ملک کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ اس وباءکے بے قابو ہونے کی صورت میں اتنی بڑی تعداد کو صحت کی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔

ا نہوں نے کہا کہ خدارا عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہ کر خود کو بھی اور دوسروں کو بھی محفوط کریں ، یہ وقت سنجیدگی دکھانے کا ہے اور ہمیں اپنے ملک کو اس وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ صاحب ثروت شخصیات مشکل حالات میں مستحق افراد کی مدد کریں۔

مزیدخبریں