واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا سے نمٹںے کے لیے ایک نئے اقتصادی پیکج کی منظوری دی ہے اورکہاہے کہ کروناایک مشکل اور پیچیدہ دشمن ہے مگر اس کے خلاف جنگ میں جلد فتح حاصل کریں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کرونا وبا کے بارے میں امریکی انتظامیہ کی ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ کرونا کا پتہ لگانے کے لیے مفت ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے۔ٹرمپ نے چین پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کرونا کی وبا کے ظاہر ہونے کے لمحے میں چین کو ہمیں مطلع کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے امریکی اخبار کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ اخبار واقعات کے ٹھوس ثبوت کے بغیر ان کی کوریج کرتا ہے۔ٹرمپ نے کرونا کی وبا کی وجہ سے نیویارک شہر کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا۔
امریکی صدرنے کہا کہ ملیریا کی دوائی کو کرونا کی روک تھام کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مستقل قریب میں ہم اس کی ویکسن بھی تیار کرلیں گے۔اس موقع پرامریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ امریکی عوام نے کرونا مخالف فیصلوں پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا ۔
پینس نے مزید کہا کہ ہم وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ڈاکٹروں کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پینس نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن جماعتیں کرونا کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون کر رہی ہیں۔