دنیا بھر میں کورونا   سے تباہی  جاری، 188 ممالک میں ہلاکتیں 13 ہزار 67  تک پہنچ گئیں

01:07 PM, 22 Mar, 2020


بیجنگ ،نیویارک،روم : دنیا بھر میں کرونا سے تباہی  جاری، خطرناک وائرس نے 188 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا۔ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 67 ہو گئی، کرونا سے اب تک 3 لاکھ 8 سے زائد افراد متاثر ہیں، اٹلی میں 793 ہلاکتیں ایک ہی روز میں ہوئیں۔

جنوبی کوریا میں 2 ،چین اور فلپائن میں 6، 6 اور امریکا میں مزید 46 افراد ہلاک ہو گئے، افریقہ میں بھی لاک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا۔چین کے بعد کورونا نے یورپ میں پنجے گاڑ لیے، اٹلی میں کورونا وائرس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 793 ہلاکتیں ہوئیں۔

مجموعی تعداد 4 ہزار 8 سو 25 ہو گئی۔امریکا میں مزید 46 افراد ہلاک ہونے سے تعداد 348 ہو گئی، 2 ہزار 652 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ایران میں 1556، اسپین میں 1381 اور فرانس میں 562 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کرونا مثبت نکلنے کی صورت میں ہر شخص کو مفت طبی امداد دی جائے گئی، کورونا کے ٹیسٹ کے لئے امیگریشن سٹیٹس چیک نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا  کہ صورت حال اٹلی سے بھی ابتر ہو سکتی ہے، ہلاکتوں کی تعداد 233 ہے. افریقا کے متعدد ممالک میں بھی لاک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا، کیسز کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی ۔

مزیدخبریں