اسلام آباد : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں یوم پاکستان کے حوالے سے میسج بھیجا ہے۔جس میں نریندر مودی نے یوم پاکستان پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ مودی نے کہا ہے کہ یہ وقت برصغیر کےجمہوری عوام ، امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کا وقت ہے ۔
عمران خان نے مزید کہا کہ مودی نے پیغام میں کہا کہ ایک ایسا ماحول بنایا جائے جو دہشتگردی اور تشدد سے پاک ہو۔