اسلام آباد:دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کیساتھ کھڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی کشمیر پر رپورٹ ٹرننگ پوائنٹ تھا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے ،سوشل میڈیا کا بھر انداز میں استعمال کرنا ہوگا ، مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کشمیراورپاکستانی نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر متحرک ہونا پڑے گا ، واجد خان نے مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے بھرپور انداز میں رکھا ہے۔