پاکستانی ٹیم نے کینگروز کو فتح کیلئے 281 رنز کا ہدف دیدیا

07:39 PM, 22 Mar, 2019

شارجہ : پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو فتح کیلئے 281 رنز کا ہدف دے دیا ، حارث سہیل نے شاندار سنچری سکور کی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے باز امام الحق 17 اور شان مسعود 40 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ، حارث سہیل نے 115 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور چھ چوکے شامل تھے۔

عمر اکمل نے تین چھکوں کی بدولت پچاس گیندوں پر انچاس رنز کی اننگز کھیلی ، شعیب ملک نے 11 اور فہیم اشرف نے 28 سکور کیے۔

عماد وسیم نے 7 گیندوں پر 12 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور ایک چوکا شامل تھا۔

مزیدخبریں