کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ، ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، انٹربینک میں ڈالر75 پیسےمہنگاہوا ، 75پیسےاضافےکےبعدانٹربینک میں ڈالرکی قیمت 140 روپے40 پیسےہو گئی ۔ گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالر139روپے 65 پیسےپربند ہوا . ڈالرمہنگاہونےسےبیرونی قرضوں میں95ارب روپےکااضافہ ہوگیا.