پشاور گرودونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس

پشاور گرودونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس
کیپشن: image by facebook

پشاور : پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

 زلزلے کے جھٹکے پشاور، دیربالا، دیر شہر اور گردونواح میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 180 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش افغانستان ہے۔