ڈاکٹر مہاتیر محمد کا پاکستان میں کار پلانٹ لگانے کا اعلان

ڈاکٹر مہاتیر محمد کا پاکستان میں کار پلانٹ لگانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام:  ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ امن و امان کی بہتر صورت حال  کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔امن کے بغیر  ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو سکتی۔

 

تفصیلات کے مطابق، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ آزادی کے وقت ملائیشیا غریب ملک تھا۔ تاجروں کے لئے اشتراک کے موقع پیدا کرنا بہت ضروری ہیں۔ صنعتیں ہوں گی تو روزگار کے موقع پیدا ہوں گے اور ملک ترقی کرے گا۔ ایک ایکٹر کے کارخانے میں 500 لوگوں کو روزگار ملتا ہے۔ ملائیشیا میں غربت کا خاتمہ صنعتوں کے قیام سے ممکن ہوا۔

ڈاکٹر مہاتیر محمد  نے کہا  کہآزادی کے وقت طے کیا تھا کہ ملائیشیا ترقی کے مراحل طے کرے گا۔ ہم نے کوریا اور جاپانی لوگوں سے سبق لیا اور کام کیا۔ آزادی کے وقت ہم نے چھوٹی صعنتوں پر انحصار کیا۔ بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولیات دیں اور ابتدائی دس سال ٹیکس کی چھوٹ دی۔

ملائیشین وزیراعظم نے کہا کہ بزنس کانفرنس کے انعقاد پر شکر گزار ہوں۔ دوسرے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات چاہتے ہیں۔ اس طرح کی کانفرنس ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔ ہمیں دونوں ملکوں کی سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔

اپنے خطاب کے بعد ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے پاکستان میں پہلا کار پلانٹ لگانے کا اعلان کیا اور اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو کار کی چابی پیش کی۔ اس موقع پر پاکستان اور ملائیشیا کے درمیاں ایم او یوز پر دستخط کی تقریب بھی ہوئی۔