لاہور:لالی وڈ کی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میری آنے والی فلم ” باجی “میری قسمت کا فیصلہ کرے گی اور مجھے یقین ہے کہ یہ فلم سپر ہٹ ہو گی۔
میرا نے کہا کہ فلم میں اپنے کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھایا ہے اور یہ پراجیکٹ میرے کرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا۔
اداکارہ نے کہا کہ فلم ” باجی “ کے اسکرپٹ میں معاشرے میں رونما ہونے والی حقیقتوں کو موضوع بنایا گیا ہے اور تمام کردار دل کو چھونے والے ہیں۔