او اور اے لیول نظام تعلیم ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شفقت محمود

11:49 AM, 22 Mar, 2019

لاہور:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے او اور اے لیول تعلیم نظام ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ حکومت ملک بھر میں یکساں تعلیمی نظام رائج کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے، اس سلسلے میں جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ حکومت ملک بھر میں یکساں تعلیمی نظام رائج کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے، اس سلسلے میں جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ آج تک دنیا میں جتنی بھی قوموں نے ترقی کی ہے ان کی بنیاد تعلیم تھی۔ موجودہ حکومت بھی اسی تناظر میں عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور انشا اللہ تعلیم کے شعبے میں انقلاب لایا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ حکومت یکساں نصاب تعلیم کیلئے بھی کوشاں ہے جس کے ذریعے امیر اور غریب کے بچے کو ایک ہی طرز کی تعلیم میسر آئے گی جس سے دونوں کو آگے بڑھنے کے برابر مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے ہر طرح کے وسائل اور اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں