لاس اینجلس: امریکی گلو کار جسٹن بیبر ذہنی صحت کی بحا لی کے لئے اہلیہ ہیلے بیلڈون پر انحصار کر نے لگے۔
ذرا ئع ابلاغ کے مطا بق گلو کار جسٹن بیبر نجی زندگی میں مشکلات کے باعث گزشتہ چند عر صے سے ڈپریشن کا شکا ر ہیں۔جس سے نجات دلانے کے لئے ان کی اہلیہ میدان میں آگئیں اور انہیں ہر ممکن خوش رکھنے کی کو شش میں مصروف ہیں۔
جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلے بیلڈون اپنی شادی شدہ زندگی میں مشکلات کی خبروں کی تردید بھی کر چکی ہیں۔تا ہم جسٹن بیبر نے ڈپریشن سے نکلنے کے لئے سو شل میڈیا کا استعمال بھی بند کر دیا ہے۔
دونوں ان دنوں چھٹیاں گزارنے کے لئے فورنیا میں موجود ہیں۔واضح رہے دونوں نے گز شتہ بر س ستمبر میں شادی کی تھی۔