ویلنگٹن : نیوزی لینڈ میں مقامی افراد ’نیشنل سکارف ڈے‘ کی مہم چلا رہے ہیں اور لوگوں پر زور دے رہے ہیں کہ مسلمان خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے حجا ب پہنیں۔
نیوزی لینڈ کے نیوز سائٹ سٹف ڈاٹ کو کے مطابق ’ہیڈ سکارف ہارمنی مومنٹ‘ کے نام سے گروپ کا کہنا ہے کہ سکارف ڈے منانے کا مقصد کرائسٹ چرچ حملوں کے بعد مسلم کمیونٹی کو درپیش دکھ اور غم کو محسوس کرنا اور بانٹنا ہے۔
ہیڈ سکارف ہارمنی مومنٹ‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم 50 ماﺅں، بیٹیوں، بیٹوں، بہنوں، بھائیوں اور دوستوں کی دہشت گرد حملے میں جدائی پر اپنی محبت، حمایت اور دکھ کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔