سلمان خان اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے دفاع میں سامنے آگئے

11:43 PM, 22 Mar, 2018

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار سلمان خان اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے دفاع میں سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے لیجنٹ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ پر فلمائے گئے مشہور گانے ’’ایک دوتین‘‘ پر پرفارم کیا تو مادھوری کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے ان پر شدید تنقید کی۔

اس موقعہ پر بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان جیکولین کی حمایت میں سامنے آئے اور انہوں نے ’’ایک دو تین‘‘گانے کا نیا ورژن ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’انہیں یہ گانا بہت پسند آیا ہے۔ تنقید کرنے والے ٹھیک ہو سکتے ہیں لیکن جیکولین نے گانے کے ساتھ پورا انصاف کیا ہے۔

واضح رہے کہ گانے کی بے تحاشا مقبولیت کے باعث فلم ’’باغی 2‘‘ کے ہدایت کار نے اس گانے کو ری میک کر کے اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر فلمایا ہے۔

مزیدخبریں