ڈی جی ایل ڈی اے نے سپریم کورٹ میں غلط بیانی کی ، ڈار

10:44 PM, 22 Mar, 2018

لندن: سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار جسٹس کی جانب سے سخت احکامات کے بعد میدان میں آگئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلمپنٹ اتھارٹی نے خود کہا تھا کہ وہ میرے گھر کے سامنے سڑک چوڑی کرنا چاہتے ہیں۔تو میں نے ڈی جی سے کہا کہ مجھے تو اعتراض نہیں لیکن آپ چاہیں تو قریبی مکینوں سے پوچھ لیں۔
میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈی جی ایل ڈی اے نے غلط بیانی کی کہ میں نے انہیں فون کیا تھا، عدالت کوتمام حقائق اکھٹے کرنا چاہیے تھے، ڈی جی ایل ڈی اے کو میں نے کبھی زبانی حکم نہیں دیا،ایل ڈی اے کیا فون پر چلتاہے؟ میں نے تو کبھی کسی کو کام نہیں کہا۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کیلئے پارک اکھاڑ کر سڑک بنانے کے از خود نوٹس کیس میں ڈی جی ایل ڈی اے کو 10 روز میں پارک اصل شکل میں بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں