پاک فوج کی شاندار کاوش پر جاوید آفریدی پاک آرمی کے شکر گزار

پاک فوج کی شاندار کاوش پر جاوید آفریدی پاک آرمی کے شکر گزار

لاہور: پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی نے قذافی سٹیڈیم کا گراو¿نڈ خشک کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کردیا۔
ٹوئٹر پر جاوید آفریدی نے چند تصا ویر شیئر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹرز گراو نڈ کو خشک کر رہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز سے پشاور زلمی کا میچ ممکن بنانے کے لیے پاک فوج کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔



انہوں نے کہا کہ بارش اور گیلی آوٹ فیلڈ کے باوجود پاک فوج کی کوششوں سے میچ کے لیے کنڈیشنز بہتر ہو گئیں۔جاوید آفرید نے مزید کہا کہ اتنے کم وقت میں گراو¿ نڈ کو میچ کے لیے تیار کرنا آسان کام نہیں تھا۔

یادرہے کہ گزشتہ روز پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ سے قبل لاہور میں خوب بارش ہوئی جس کے باعث قذافی سٹیڈیم کی گراو نڈ بھی گیلی ہو گئی تھی اور میچ بظاہر نہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا تھا لیکن ایسے میں پاک فوج نے نا ممکن کو ممکن کردکھا اور چند ہی گھنٹوں میں ہیلی کاپٹرز کی مدد سے گرا?نڈ کو اس حد تک خشک کردیا کہ با آسانی میچ ہو سکے۔

'