پاکستان پیپلز پارٹی کی شیری رحمان سینیٹ کی اپوزیشن لیڈر نامزد، نوٹیفکیشن جاری

05:08 PM, 22 Mar, 2018

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا اور اس حوالے سے سینیٹ سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر کیلئے 34 اراکین سینیٹ کی حمایت حاصل تھی۔ وہ پہلی خاتون ہیں جو اپوزیشن لیڈر نامزد کی گئی ہیں۔ انہوں نے نوٹیفکیشن کے بعد اپوزیشن لیڈر کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے اپنی پارٹی قیادت اور ساتھ دینے والی پارٹیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کا سفر ہے جس میں میڈیا اور دیگر جماعتوں کا بھی ساتھ چاہیے ہوگا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کے لیے شیری رحمان کی حمایت کرنے سے انکار کرتے ہوئے اعظم سواتی کو سینیٹ کا اپوزیشن لیڈر نامزد کروانے کیلئے کوششیں شروع کر دی تھیں۔

مزیدخبریں