لاہور : شاہد آفریدی کی قذافی اسٹیڈیم میں میچ کے لئے بہترین نظم وضبط کا مظاہرہ کرنے پر شہریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لاہوریوں نے میچ میں بہت زیادہ ڈسپلن کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے پی ایس ایل تھری کے کامیاب میچز کروانے کا کریڈٹ سکیورٹی اداروں کے دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل کے کامیاب میچز کا کریڈٹ سکیورٹی اداروں کو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلو اوور ریٹ پر ڈیرن سیمی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں شاہدآفریدی کا کہنا تھا۔پاکستان میں اب امن ہے اس لئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی آرہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے بھارتی کھلاڑی کسی لیگ میں شامل نہیں ہوتے، انہیں بھی پاکستان سپر لیگ میں آنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل نے پاکستان سپر لیگ کی نقل شروع کر دی
شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل فرنچائز مالکان کو ڈرافٹنگ کے دوران ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے جو پاکستان آنے سے انکار کرتے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈکریں