گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے خودکشی کر لی ہے۔ کمشنر گوجرانوالہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے۔
ذرائع کا کہنا کہ ڈپٹی کمشنر نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی جب کہ پولیس نے دروازہ توڑ کر لاش نکالی تو ڈپٹی کمشنر کے دونوں ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کیلئے پارک اکھاڑ کر سڑک بنانے کا معاملہ، چیف جسٹس برہم
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ کافی دن سے پریشان تھے اور آفس بھی کم آتے تھے۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
مرحوم ڈی سی کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا لاہور میں مقیم ہے جبکہ وہ خود اپنے بیمار ماں باپ کے ساتھ گوجرانوالہ ڈی سی ہاؤس میں قیام پذیر تھے۔ ڈی سی گوجرانوالہ کی اچانک پر اسرار موت کے بعد اسپیشل بچوں کا اسپورٹس گالا منسوخ کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
سہیل احمد ٹیپو نے اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنا تھی اور ہدایت کی تھی کہ پروگرام کو یاد گار بنایا جائے تاہم انہوں نے مصروفیات کے باعث پروگرام میں ایک گھنٹے کی شرکت کا عندیہ دیا تھا۔
ادھر ڈپٹی مئیر گوجرانوالہ سلمان خالد بٹ کا کہنا ہے سہیل احمد اور میری آج حمزہ شہباز سے سالڈ ویسٹ کمپنی کے حوالے سے چار بجے لاہور میں میٹنگ طے تھی۔ سہیل احمد ٹیپو چار ماہ قبل گوجرانوالہ میں تعینات ہوئے۔ اس سے پہلے وہ دو سال ایڈیشنل سیکرٹری فنانس رہے جبکہ سہیل احمد کا آبائی علاقہ عارف والا ساہیوال ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں